ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ملک میں کورونا کی ٹیکہ کاری مہم،جنوری سے شروع ہوسکتی ہے:ادار پونہ والا

ملک میں کورونا کی ٹیکہ کاری مہم،جنوری سے شروع ہوسکتی ہے:ادار پونہ والا

Sun, 13 Dec 2020 12:16:38    S.O. News Service

نئی دہلی،13؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے میں پیش پیش رہنے والی سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایس آئی آئی) کے سی ای او ادار پونہ والا کا کہنا ہے کہ رواں مہینے کے آخر تک ملک میں کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت مل سکتی ہے اور جنوری سے یہاں ٹیکہ کاری کی مہم شروع ہوسکتی ہے۔

ادار پونہ والا نے جمعہ کے روز ایک عالمی بزنس سمٹ میں کہا کہ انہیں امید ہے کہ ایس آئی آئی کو اس ماہ کے آخر تک ویکسین کے ہنگامی استعمال کیلئے لائسنس حاصل ہوسکتا ہے لیکن بعد میں اسے بڑے پیمانے پر استعمال کرنے کی اجازت مل جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ریگولیٹری منظوری ملتے ہی کورونا کی ٹیکہ کاری مہم جنوری 2021 سے شروع ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اگلے سال جولائی تک کورونا ویکسین کی 30 سے 40 کروڑ خوراکیں خریدنا چاہتی ہے اور مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود نے ملک کی 20 سے 30 فیصد آبادی کو کورونا کی ویکسین دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔

انہوں نے اس امکان کا اظہار کیا کہ اگلے سال اکتوبر تک، ملک کی بیشتر آبادی کو کورونا ویکسین پلائی جائے گی تب ہی زندگی معمول پر آجائے گی۔کورونا ویکسین کے بارے میں ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ ویکسین متاثرہ شخص کو وائرس کے انفیکشن سے بچانے اور انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے قابل ہے یا نہیں۔ ادار پون والا نے کہا کہ انہیں ابھی تک اس کے بارے میں معلوم نہیں ہے۔


Share: